کوئٹہ ،2 خواتین اور ایک بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا

147

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا، دو خواتین اور بچہ جھلس کرزخمی ہوگئے۔ایس ایچ او سریاب پولیس احسان اللہ مروت کے مطابق سریاب کے علاقے مینگل آباد میں ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا، جس سے دو خواتین اور بچہ متاثر ہوئے، متاثرہ افراد کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق خواتین اور بچے کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں، ایس ایچ او سریاب کے مطابق ملزم متاثرہ افراد کا رشتہ دار ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے ۔جنہیں فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔