کوئٹہ: گھر یلو تنازع پرملزمان نے خواتین پر تیزاب پھینک دیا

164

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا،2 خواتین اور بچہ جھلس کرزخمی ہوگئے۔ ایس ایچ اواحسان اللہ مروت کے مطابق سریاب کے علاقے مینگل آباد میں گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینکنے والا متاثرہ خاندان کا
رشتے دار ہے، متاثرہ خواتین اور بچے کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق خواتین اور بچے کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں، ایس ایچ او کے مطابق ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیںپشتون آباد کے علاقے میٹھا چوک پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی کے نتیجے میں امان اللہ نورزئی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔
کوئٹہ