سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر میں 6لاپتا بچوں کے دریائے سندھ میں ڈوبنے کی تصدیق کردی ہے، ایک کی نعش مل گئی ہے، بچے دریا میں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے ہیں، 13سالہ احتشام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، 5بچوں کی تلاش جاری ہے، نیوی کے غوطہ خوروں کو کراچی سے طلب کیا گیا، کھوجی کتوں سے بھی مدد لی جارہی ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران ایک غوطہ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں 2 روزہ قبل پر اسرار طور پر لاپتا ہونیوالے 6 بچوں کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، بچوں کے دریائے سندھ میں ڈوب جانے کی تصدیق ہو گئی ہے ،لاڑکانہ کے قریب دریائے سندھ سے ایک بچے13سالہ احتشام ولد انیس الرحمن انصاری کی نعش مل گئی ہے جبکہ دیگر 5بچوں کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق ان دو بچوں نے کی ہے جو ان کے ساتھ دریائے سندھ
میں نہانے گئے تھے ، بچے دریا میں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے ہیں ، ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کے لیے بھی دریائے سندھ میں انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں نیوی کے غوطہ خوروں اور کھوجی کتوں کی مدد لی جارہی ہے جبکہ ڈی سی سکھر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کراچی سے بھی غوطہ خور طلب کیے گئے ہیں 6 بچوں میں سے ایک بچے کی نعش برآمد ہونے کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ہے اور بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہے، واقعے کے واحد عینی شاہد بچے غلام مصطفی کے پولیس کو دیے جانیوالے وڈیو بیان میں اس نے بتایا کہ ہم 8 بچے کرکٹ کھیلنے کے بعد دریا میں نہانے گئے،مجھے چھوڑ کے 7 بچے دریا میں نہانے کے لیے اترے، دریا میں ایک بچے کی ٹانگ پھنسی جیسے بچانے کے لیے دیگر بچے آگے بڑھے، 6 بچوں کو دریا کی تیز لہریں بہا کر لے گئیں، میں نے جھاڑیوں اور ڈنڈوں کی مدد سے دوستوں کو بچانے کی کوشش کی،6 بچے موقع پر ہی ڈوب گئے، تاہم 2 بچ گئے، 13سالہ احتشام کی نماز جنارہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، کمشنر سکھر رفیق برڑو کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں کارکنوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازا ں ابتسام کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ سکھر کراچی سے غوطہ خوروں کی ٹیم میں سے ایک اہلکار کے زخمی ہوگیا،زخمی ہونے والے اہلکار کو ریوینیو ابلے سول اسپتال طبی امداد کے لیے پہنچا دیا ٹیم ممبر کے زخمی ہونے کے بعد دریائے سندھ میں بچوں کی تلاش کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ،ریسکیو ٹیم کے مطابق ریا میں کشتی اتارتے ہوئے کشتی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
سکھر/ لاپتا بچے