اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلام قادر مری کی ضمانت میں توسیع کی درخواست نمٹادی

169

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کی عبوری
ضمانت میں توسیع کی درخواست نیب کے بیان پر نمٹادی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے تفتیشی افسر سے ا ستفسار کیا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ نہیں ابھی تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ملزم کو ابھی شامل تفتیش کیا ہے، جس پر عدالت نے قادر مری کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ