گھوٹکی انتخاب‘حاجی خان مہر کے اپنے ہی جماعت کیخلاف کاغذات نامزدگی جمع

183

کراچی (نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل کا الیکشن کمیشن کو خط، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خان مہر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں لکھا کہ حاجی خان مہر پی پی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی منتخب
ہوئے، ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی نے اپنی ہی جماعت پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ خط کے مطابق حاجی خان مہر این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں پی پی مخالف امیدوار علی احمد خان مہر کے ساتھ فعال کردار ادا کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی کو 17 جولائی کو پارٹی سے نکال دیا تھا، سیکرٹری جنرل پی پی پی کے مطابق پیپلزپارٹی نے حاجی خان مہر کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کے بعد پارٹی سے نکالا، پیپلزپارٹی نے قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حاجی خان مہر کو گھوٹکی کی ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔
گھوٹکی انتخاب