۔65ویں ائیر مارشل (ر) محمد نور خان قومی ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

163

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 65ویں ائیر مارشل (ر) محمد نور خان قومی ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز آج سے عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب شام ساڑے 4بجے منعقد ہوگی۔ ائیر وائس مارشل نور عباس مشیر چئیرمین پی آئی اے مہمان خصوصی ہونگے۔ حنیف خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے مطابق 20ٹیموں کو 4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ روزانہ 5میچز کھیلے جائیں گے۔ کوارٹرز فائنلز یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔ 2اگست کو آرام کادن ہوگا اور 3ا اگست کو سیمی فائنلز اور 4 اگست کو فائنل کھیلا جائے گا۔ دریں اثنا پی ایچ ایف کانگریس میٹنگ آج عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ایک بجے دوپہر ہوگی جس میں منتظمین کے مطابق 100سے زائد ممبرز شریک ہونگے۔