ڈیرہ اسماعیل خان میںفائرنگ اور دھماکے پر گورنرسندھ کااظہارمذمت

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسپتال کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور مبینہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور دیگر افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی۔ گورنرنے کہا کہ قانون نافذکرنے والے ادارے ہر مشکل کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔