بلاول زرداری این آر اولینے امریکا پہنچ گئے

881

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پہلے ہی امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا پہنچ گئے جہاں وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے۔ عمران خان کے امریکا کے دورے سے قبل بلاول امریکا میں این آر او کی کوشش کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول زرداری گزشتہ روز نیو یارک پہنچے، جہاں وہ نیویار ک کے فورسیزن ہوٹل میں قیام کریں گے۔بلاول زرداری فلائٹ EK203 کی فرسٹ کلاس میں نیو یارک پہنچے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورے سے قبل امریکا اسلیے گئے تا کہ اپنے والد اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کو جیل سے نکلوائیں۔بلاول زرداری امریکا میں این آر او کے لیے کوشش کریں گے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے امریکا جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ و ہ چاہتے ہیں کہ امریکا میں کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این آر او کے حوالے سے امریکا میں مقیم پیپلز پارٹی کے کارکنان میں باز گشت سنائی دی ہے۔
بلاول