لندن (جسارت نیوز)فلپائنی باکسر مینی پاکیو کی ٹیم نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے نومبر میں سعودی عرب میں مقابلے کے معاہدے کی تردید کر دی۔عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ پاکیو کے ساتھ مقابلے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور فلپائنی باکسر کے ساتھ ان کی فائٹ 8 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔مینی پاکیو ہفتے کو لاس ویگاس میں امریکن باکسر کیتھ تھرمین سے مقابلہ کریں گے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اگر مینی پاکیوکیتھ تھرمین سے ہار بھی گئے تب بھی ان کی اور مینی پاکیو کی فائٹ ہو گی۔فلپائنی باکسر کے ترجمان فریڈ اسٹرن برگ نے بتایا ہے کہ مینی پاکیو کا عامر خان کے ساتھ فائٹ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے تو عامر خان کے ساتھ مقابلے کے معاملے پر کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ عامر خان نے چند روز قبل جدہ میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے رانڈ میں ہی ناک آئوٹ کر کے 70لاکھ پانڈ کی انعامی رقم جیتی تھی۔