نوابشاہ ،جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت،دیگر کو عمرقید کی سزا

316

نواب شاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزا موت جبکہ دیگر کوعمر قید کی سزا سنادی، ملزمان کو دو دو لاکھ روپے جرمانے بھی ادا کرنا ہوگا،ملزمان نے چارسال قبل قربان علی نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ ماڈل ٹرائل کورٹ شہید بینظیر آباد کے جج آصف مجید قریشی نے قتل کا جرم ثابت ہونے پرمجرم نماز الدین بگو کو سزا موت سنادی جبکہ 9 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عمرقید کی سزا پانے والے ملزمان میں صاحب علی،اسداللہ،علی اکبر،جمن،اللہ جوڑیو،غلام مرتضیٰ،نصر اللہ اور حاکم علی شامل ہیں ۔ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج آصف مجید قریشی نے ملزمان کو دود و لاکھ روپے جرمانہ بھی سنایاہے۔ واضح رہے کہ ملزمان نے2014ء میں نواب شاہ کے قریبی علاقے دولت پور تھانے کی حدوو میںقربان علی نامی شخص کو قتل کیا تھا۔