کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کان میں پھنسنے والے مزدوروں میں سے 8کی نعشیں جبکہ 2 کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، نعشوں اور زندہ نکالنے جانے والے کانکنوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 3روز قبل ڈیگاری
میں پی ڈی ایم سی کوئلہ کان میںکام کرنے والے 10مزدور زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ساڑھے 4ہزارفٹ گہری کان میں پھنس گئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے کام شروع کردیا ۔ منگل کو ریسکیو حکام نے 8 کان کنوں کی نعشیں نکال لیں جبکہ 2 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں شیر خان ولد فتح خان ، اکبر کان ولد حکم خان ، محمد حنیف ولد رحمت خان ودیگر شامل ہیں ۔
مزدور پھنس گئے