ٹینس رینکنگ،جوکووچ مینز اورایشلے ویمن میں پہلی پوزیشن پر براجمان

219

پیرس (جسارت نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں جاپان کی نائوی اوساکا اور جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہسپانوی روبرٹو باٹسٹا 9 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہو گئے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔اسپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس اسٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریا کے ڈومینک تھیم چوتھے نمبر پر ہیں، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو پانچویں نمبر پر ہیں، یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس چھٹے نمبر پر ہیں، جاپان کے نیشیکوری ساتویں نمبر پر بدستور قائم ہیں، روس کے کیرن خچانوف ایک درجہ ترقی پاکر نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، اٹلی کے فابیو فوگنینی ایک درجہ ترقی پاکر دسویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، روس کے ڈینیلی میڈویڈو تین درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن تین درجے ترقی پاکر گیارہویں نمبر پر، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو ایک درجہ ترقی پاکر بارہویں نمبر پر، اسپین کے روبرٹو باٹیسٹا 9 درجے ترقی پاکر 13وین نمبر پر، کروشین کھلاڑی بورنا کوریک 14 ویں نمبر پر ہیں اور امریکا کے جان اسنر تین درجے ترقی پاکر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسی طرح جارجیا کے نیکولس 16 ویں نمبر پر ہیں، کروشیا کے مارین کلک ایک درجہ ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر ہیں۔، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن 5 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔فرانس کے گیل مونفلس 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اٹلی کے ماٹیو 20 ویں نمبر پر ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد بڑے عرصہ کے بعد ٹینس کے میدان میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔