گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی کی مسو نہر سے چوتھے روز پانچویں نعش بھی نکال لی گئی، ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کے مطابق حادثہ 4 روز پہلے پیش آیا تھا، جب آندھی کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد مسو نہر میں ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والے مرد، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں جبکہ آخری بچے کی نعش بھی نہر سے نکال لی گئی ہے۔