باکسنگ چیمبئن شپ میں باکسر محمد بلال پاکستان کی نمائندگی کرینگے

462

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت انڈونیشیا میں ہونیوالے باکسنگ کونسل کے ایشیاسلور ٹائٹل میں محمد بلال کا مقابلہ WBCایشیا سلور چمپیئن Geisler APسے ہو گا ۔ انڈونیشیا میں20جولائی کو منعقد ہونیوالے سپر لائٹ ویٹ چیمپئن ٹائٹل کے لئے پاکستانی باکسر محمد بلا ل کو پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے سربراہی اور گلیڈیس پرا ئیوٹ لمیٹڈ کا تعاون حاصل ہے ۔اس حوالے سے پیر کو کراچی پریس کلب میں گلیڈیس پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای اوحسن محمود اور چیف آپریٹنگ آفیسر حسین محمود پروموٹر محمد جاوید اور کوچ کلیم احمد آزاد کے ہمراہ پاکستانی باکسر محمد بلال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی باکسر کی سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائل میں شرکے پاکستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ23سالہ محمد بلال کا تعلق کراچی سے ہے انہوں نے30نومبر2017سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور2017میں ہی ایک ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سال2018ء میں3ٹائٹل میں فاتح رہے اور 2019ء کو یہ دوسرا ٹائٹل کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باکسر ڈاٹ کام کے ریکارڈ کے مطابق محمد بلال نے پاکستان میں باکسنگ کی6فائٹ میں حصہ کیا اور تمام فائٹ میںکامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی ورلڈ رینکنگ کے مطابق دنیا میں1688باکسر ہیں اور ایشیا میں محمد بلال کی14ویں رینکنگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی باکسر محمد بلال سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کیلئے انڈونیشیا روانہ ہو رہے ہیں اگر محمد بلال ایشیا کا مقابلہ بھی جیت گئے تو انکی ورلڈ رینکنگ بھی بڑھ جائے گی اور ان کا مستقبل روشن ہو جائے گا اس کے بعد وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے انٹرنیشنل ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔اس موقع پرپاکستانی باکسر محمد بلال کا کہنا تھا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ اپنی جیت کا تسلسل انڈونیشیا میں بھی جاری رکھیں کیونکہ اللہ کی مہربانی سے کیرئیر کے آغاز سے مسلسل کامیابی سے ہمکنار ہوتا رہا ہوں ۔میری کامیابی حقیقت میں پاکستان کی کامیابی ہے اور اپنی ہر کامیابی کو میں پاکستان کے نام کرتا ہوں ۔میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن اور گلیڈیس پرائیوٹ لمیٹڈ کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ عبدالرشید بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔