شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بائونس باسکٹ بال کلب نے مدمقابل فالکن باسکٹ بال کلب کو 25 کے مقابلے میں 44 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے عثمان شبیر 17، محمد دانش 9 اور عمار علی نے 8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد صبیح اظہر 12، محمد اویس 6 اور عمر شبیر نے 6 پوائنٹس سکور کئے۔ دوسرے میچ میں عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب نے مدمقابل کراچی باسکٹ بال کلب کو شاندار اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 38 کے مقابلے میں 51 باسکٹ پوائنٹس سے مات دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 17، اُسامہ خرم 14 اور سید بختیار نے 12 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے جازیب عباسی 10، وجیہ عباسی 10 اور زین العابدین نے 9 پوائنٹس اسکور کئے۔