ملکی ترقی میں اقلیتوں کی خدمات قابل قدر ہیں، بلاول زرداری

229

میرپور خاص (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ اقلیتوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمیش کمار مالہی سے گفتگو میں کیا جنہوں نے گزشتہ روز بلاول زرداری سے ملاقات کی۔ بلاول زرداری نے رمیش مالی کی جانب سے دورہ میرپور خاص کی دعوت بھی قبول کرلی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلاول زرداری نے کہا کہ منارٹی ونگ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔