کم سن بہن بھائی کے قاتل کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے، شاہنواز کیریو

186

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی نوابشاہ کی جانب سے حیدر آباد میں جنسی زیادتی کے بعد معصوم بہن بھائی رخسانہ سیال اور قادر بخش سیال کے قتل کیخلاف شاہنواز کیریو، بڈل مگسی، رستم شاہد ودیگر کی قیادت میں نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ حیدر آباد میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے معصوم بہن بھائی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتل عثمان بنگالی اور دیگر کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔