ناکام ہڑتال حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے، پرویز الٰہی

437

اوکاڑہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے ہرتال کا بائیکاٹ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، اس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم درست سمت گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کو اب پتا چلا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے کس نہج پر ملک کو چھوڑا تھا، ہمارے اتحاد کا مقصد عوامی فلاحی ترجیحات ہیں، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے 10 سالوں میں اربوں روپے کا مقروض کردیا۔ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا۔ اگر اتنا ہی عوام کا خیال تھا تو اس وقت پالیسیاں بناتے وقت ان کا خیال کیوں نہ رکھا؟ اپنے مفادات کو سامنے نہ رکھتے۔ آج ملک کا یہ ہے حال تو سابق حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہے۔