اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ’’اس گھڑی‘‘ کو جھٹلا چکے ہیں۔ اور جو اس گھڑی (یعنی قیامت) کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے۔ وہ جب دور سے ان کو دیکھے گی تو یہ اس کے غضب اور جوش کی آواز سن لیں گے۔ اور جب یہ دست و پا بستہ اس میں ایک تنگ جگہ میں ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے۔
(الفرقان: 11-13)