مریم نوازاپنی پارٹی کیلیے زرداری والا کام کررہی ہیں، علی حیدر زیدی

239

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ جو زرداری نے پیپلزپارٹی کیساتھ کیا مریم اس سے بھی زیادہ ن لیگ کیساتھ کررہی ہیں،انہوں نے اپنی جماعت تباہ کردی ہے،ان کا طرز حکومت یہی رہا ہے لوٹو،کھاؤ اور لوگوں کو خرید لو،اداروں میں اپنے لوگوں کو بھرتی کرو،عوام کو نظر آگیا ہے کہ یہ لوگ کیا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جج نے نواز شریف،حسین نواز، ناصر بٹ اور دیگرسے ملاقات کی،ان سب معاملات کے باوجود بھی فیصلہ ن لیگ کیخلاف آیا ہے۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف کیخلاف ثبوت ایسے تھے کہ فیصلہ ان کیخلاف ہی آنا تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیان حلفی بھی آگیا اس کے بعد بھی مریم الٹے سیدھے بیانات دے رہی ہیں،سسیلین مافیا کا بھی یہی طریقہ کار تھا جون لیگ کا ہے،یہ ایک ہی چیز بار بار کرکے نتیجہ مختلف سوچتے ہیں۔