پاکستان کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

226

 

دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو مستقبل میں کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے بارہا یا تو انڈیا میں مداخلت کی یا دہشتگردی کی سرکاری سرپرستی کی ہے۔وہ کارگل جنگ کے بیس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے سنیچر کو دلی میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انڈیا کی سرکاری نیوزی ایجنسی، پریس ٹرسٹ آف انڈیا’ کے مطابق جنرل راوت پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہر قسم کی طالع آزمائی کی سزا دی جائے گی اور کسی بھی طرح کی دہشتگردی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔1999 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کارگل کے مقام پر مئی تا
جولائی باقاعدہ جنگ ہوئی تھی۔کارگل انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں لداخ کے پہاڑی خطے میں واقع ہے۔جنرل راوت نے کہا کہ’انڈیا کی مسلح افواج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ اس بارے میں کسی طرح کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ کسی بھی طالع آزمائی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔انڈین آرمی چیف جنرل راوت کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی وجہ سے آئندہ ہونے والی جنگیں تشدد سے زیادہ بھرپور اور اچانک ہوں گی۔روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انھوں نے فوج کو کثیرالجہتی جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ان کے بقول غیر ریاستی عناصر میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی نے جنگی حربوں کو بدل کر رکھا دیا ہے۔مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بیان کرتے ہوئے جنرل راوت کا کہنا تھا ‘انٹرنیٹ اور خلا جنگوں میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کی وجہ سے میدانِ جنگ زیادہ مربوط ہوگیا ہے جس پر فریق بالادستی کی کوشش کریں گے۔
بھارتی آرمی چیف