محمد حسین محنتی کا  سانگھڑ ٹریفک  حادثے پر اظہار افسوس

136

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، امیر ضلع سانگھڑ رفیق احمد منصوری نے شاہ پور چاکر کے قریب مسافر بس اور رکشہ کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کی غفلت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک
میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں۔ معمولی غلطی سے کئی خاندانوں کے گھر اجڑ جاتے ہیں۔ حکومت آئندہ اس طرح کے حادثات کے سد باب اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کیلیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماء￿ نے زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد اور زخمیوں کا سرکاری طور پر علاج کرایا جائے۔