کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خلاف حکومتی ریفرنس کا معاملہ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سندھ کے وکلانے یوم سیاہ منایا ،سندھ بار کونسل کے وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کے احاطے سیاہ جھنڈے لہرا ئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہڑتال نہیں یوم سیاہ منارہے ہیں،وکلاآج 13جولائی کو سندھ بھرکی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کریں گے،جب تک ججز کے خلاف ریفرنس واپس نہیں لیے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔