جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے ورلڈ کپ میں زیادہ مرتبہ 100 پلس رنز کی شراکت بنا کر نیا عالمی ریکارڈ

328

برمنگھم (جسارت نیوز) انگلش بلے بازوں جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں زیادہ مرتبہ 100 سے زیادہ رنز کی شراکت بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں اوپننگ شراکت میں 124 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے بلے بازوں نے شراکت داری میں 4 سنچریاں بنائی ہوں۔