قال اللہ تعالیٰ و قا ل رسول اللہ

462

اور ذکر کرو اس کتاب میں موسیٰؑ کا وہ ایک چیدہ شخص تھا اور رسول نبی تھا۔ ہم نے اْس کو طْور کے داہنی جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا۔ اور اپنی مہربانی سے اس کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر اْسے (مدد گار کے طور پر) دیا۔ اور اس کتاب میں اسماعیلؑ کا ذکر کرو وہ وعدے کا سچا تھا اور رسْول نبی تھا۔ وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا تھا اور اپنے رب کے نزدیک ایک پسندیدہ انسان تھا۔ اور اس کتاب میں ادریسؑ کا ذکر کرو وہ ایک راستباز انسان اور ایک نبی تھا۔ اور اسے ہم نے بلند مقام پر اٹھایا تھا۔ (سورۃ مریم:51تا 57)
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو تنگ دستی لاحق ہو اُسے دور کرنے کے لیے انسانوں کے پاس جائے تو ایسا شخص اس لائق ہیکہ اس کی ضرورت پوری نہ ہو اور جو اپنی ضرورت کو اللہ کے پاس لے جانے اور اس سے حاجت روائی کا طالب ہو تو اللہ یا اس کو دنیا میں رزق دے گا یا اپنے پاس بلا لے گا اور وہاں اپنی نعمتوں سے نوازے گا۔ (مسنداحمد)