سراج الحق ‘امیر العظیم ‘لیاقت بلوچ و دیگر کا ٹرین و بس حادثات پراظہار افسوس

212

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم او ر نائب امیر لیاقت بلوچ نے صادق آباد میں ٹرین اوراٹک میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ریلوے حادثات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔