سیالکوٹ( صباح نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کے پانی میں اضافہ کردیا جس کے بعد ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد بڑھ کر 86ہزار3سو 26 کیوسک ہوگئی ،پانی میں اضافے کے بعد محکمہ ایری گیشن کے عملے نے پانی کی ہر ایک گھنٹے بعد ریڈنگ
شروع کردی جس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جارہی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے بگلیہارڈیم پر بھارت نے دریائے چناب کاپانی کئی برس سے روک رکھا تھا،مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارش اور برف پگھلنے کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا ،محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دیگر2دریائوں دریائے مناور توی میں پانی کی آمد ایک ہزار 905 کیوسک اور دریائے جموں کے پانی کی آمد 3 ہزار 808 کیوسک رہی جبکہ دریائے چنا ب سے ہیڈمرالہ کے مقام پر نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو 20 ہزار کیوسک اورنہراپرچناب میں پانی کا بہائو 13300 کیوسک رہا۔
دریائے چناب