مارٹن گپٹل نے دھونی کو رن آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے

282

مانچسٹر (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارٹن گپٹل نے بھارتی بلے باز دھونی کو رن آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کے 49ویں اوور میں بھارت کو جیت کیلئے 31 رنز درکار تھے۔ دھونی نے پہلی گیند پر فرگوسن کو شاندار چھکا لگایا جس پر بھارتی شائقین خوشی سے سیٹوں سے اٹھ کھڑے ہویے، اسی اوور کی تیسری گیند پر گپٹل نے ڈائریکٹ تھرو مار کر دھونی کو آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے۔