ریٹائرڈ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی تدفین لاہور میں کردی گئی

267

خانیوال (اے پی پی)عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈجج جسٹس ایم اے شاہد صدیقی لاہور میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی تدفین لاہور میں کردی گئی ۔نماز جنازہ میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔یاد رہے کہ مرحو م خانیوال میں بطور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج تعینات رہے ۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی انتہائی با اصول اور دیانتدار جج تھے،مرحوم نے جنرل (ر) پرویز مشروف دور میں بطور پی سی او جج حلف نہیں اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔