پیپلزپارٹی کے رہنمامختارشوروکے انتقال پر بلاول زرداری کااظہار افسوس

181

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما مختار شورو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم مختار شورو باہمت ساتھی تھے۔ جمہوریت کی بحالی کے لیے ہونے والی ہر جدوجہد میں وہ پیش پیش تھے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی۔