بھارتی تحقیقاتی ایجنسیوںکو مقبوضہ کشمیر میں دفاترکھولنے کی اجازت

150

سری نگر(اے پی پی) بھارتی حکومت نے حریت رہنمائوںاورکشمیری تاجروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کے لیے مشہور اپنی تحقیقاتی ایجنسیوں کو تحریک آزادی کو دبانے کے
لیے نام نہاد حوالہ فنڈز اور رقم کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ اپنے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔جموں سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے حریت رہنمائوں کے خلاف جارحانہ پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کو مزید مضبوط کرنے کی منظوری دے دی ہے، اب جموں اور سری نگر میں ان کے دفاتر ہوںگے جس سے ان کو ضرورت کے وقت فوری کارروائی کرنے میں آسانی ہوگی ۔
بھارتی ایجنسیاں