مریم پر ایسا وقت آنے والا ہے کہ شریف خاندان آنسو بہائے گا ، عامر لیاقت

323

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں مریم نواز پر ایسا وقت آنے والا ہے کہ شریف خاندان آنسو بہائے گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’اگلے کچھ دنوں میں یا شاید پھر 72 گھنٹوں کے دوران “مریم ہزار داستان” میں ایسا موڑ آنے والا ہے کہ گاڈ فادر خاندان اپنی کذب و ریاکاری پر آٹھ آٹھ آنسو
بہائے گا اور رونے کے لیے صفدر اعوان کا کاندھا بھی دستیاب نہیں ہوگا ان شا اللہ‘‘۔واضح رہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی اجازت لیے بغیر اس کی ویڈیو بنانا پر 3سال قید سزا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سائبر قوانین کے تحت ویڈیو میں ملوث ہر شخص پر کیس چل سکتا ہے اور انہیں سزا مل سکتی ہے۔انور منصور خان نے بتایا ہے کہ ویڈیو کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں لیکن وکیل کیا جا سکتا ہے اور یہ کیس خود بخود ٹرائل پر چلا جائے گا۔
عامر لیاقت