الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

219

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے 2ارکان کی تقرری پر اتفاق نہ ہو سکا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ناموں پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، کمیٹی منٹس سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے آئین کے تحت الیکشن کمیشن رکن کی تقرری کیلیے
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے 3نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں، اتفاق رائے نہ ہو تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر الگ الگ 3، 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجواتے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کم از کم دو تہائی اکثریت سے 6میں سے ایک نام کا انتخاب کرسکتی ہے، پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ ناموں پر ڈیڈلاک پیدا ہو جائے تو آئین خاموش ہے۔
الیکشن کمیشن ارکان