وزیراعظم نے وزراء کو جج ارشد ملک کے حق میں بولنے سے منع کر دیا

150

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء کو جج ارشد ملک کے حق میں بولنے سے منع کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور خصوصی طور پر مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جج ارشد ملک کے حق میں نہ بولیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ العزیزیہ، فلیگ شپ اورنواز شریف کی کرپشن پر بات کریں لیکن جج ارشد ملک کے حوالے سے بات نہ کی
جائے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ویڈیو کا معاملہ جج جانے، عدلیہ جانے اور مریم نواز جانے۔ حکومت اس میں فریق نہ بنے۔ وزیراعظم نے اس ہدایت کے باوجود ویڈیو کا فرانزک کروانے کی حمایت کی ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیونوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی
وزیر اعظم کی ہدایت