انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی رپورٹ اہم پیشرفت ہے، ملیحہ لودھی

144

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں پاکستانی مندوبملیحہ لودھی نے کہا کہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیشرفت ہے جو پاکستان کے مؤقف کوتسلیم کرتی ہے۔ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی
خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیے اوراسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔
ملیحہ لودھی