لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا
گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، عدالت نے خاتون کے سابق شوہر خرم خان کی بیٹے سے ملاقات نہ کرانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔جج اختر حسین نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔خرم خان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انکی سابقہ بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی۔ خرم خان اورسید یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 ء میں ہوئی تھی۔
فضہ کے وارنٹ