ٗپاکستان نے 733 ارب 50 کروڑ روپے کے نئے ٹیکس لگائےٗ

357

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان کو آئندہ ماہ بجلی کے ریٹس ڈھائی روپے فی یونٹ بڑھانا ہوں گے، پاکستان نے بجٹ میں 733 ارب 50 کروڑ روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں، پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ 516 ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو حقیقت میں 733 ارب 50 کروڑ روپے کے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ستمبر تک ایک ہزار ارب روپے کے ٹیکسز جمع کرنا ہوں گے، پاکستان کو اپنی معیشت کی بہتری کے لیے 25 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، مئی سے کرنسی کی شرح تبادلہ مارکیٹ طے کررہی ہے لیکن اسٹیٹ بینک اسے ماننے کو تیار نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کا پیکج مکمل ہونے تک پاکستان کوئی نئی ایمنسٹی اسکیم نہیں لا سکے گا جب کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 27 نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔