مشتاق سکھیرا نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی پنجاب حکومت کو واپس کردی

273

لاہور (آن لائن) سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے اپنے زیر استعمال سرکاری بلٹ پروف گاڑی پنجاب حکومت کو واپس کر دی ہے جبکہ سول سیکرٹریٹ کے شعبہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے گاڑی کی واپسی رپورٹ ایوان وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے ملازمت سے ریٹائر ہونے کے باوجود گاڑی پنجاب پولیس کو واپس نہیں کی تھی۔
مشتاق سکھیرا/گاڑی