وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ڈاکٹر بھی ہیں

200

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) خاتون اول بشریٰ بی بی عمران خان سے شادی کے بعد ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ تاہم اب ان کے حوالے سے ایک ایسا سچ سامنے آ گیا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ خاتون اول بشریٰ بی بی ایک ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنی ایم بی بی ایس کی ڈگری علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے 1991ء میں حاصل کی۔ انہوں نے جناح اسپتال لاہور میں اپنی ہاؤس جاب کی اور کچھ عرصہ تک پریکٹس بھی کی تاہم انہوں نے مزید اس سلسلے کو آگے نہیں بڑھایا اور کچھ نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس پیشے سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے نکاح کر لیا تھا۔
بشریٰ بی بی