اصل وڈیو ریکارڈنگ کا ہی فرانزک ممکن ہے،اعتزاز احسن

465

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اورمعروف قانون دان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیو کا فرانزک اس وقت ہی ممکن ہے جب اصل وڈیو ریکارڈنگ پیش کی جائے اور اصل وڈیو فراہم کرنا مریم نواز کی ذمے داری ہے۔وڈیو ریکارڈنگ کرنے والے کو کیمرا بھی پیش کرنا پڑے گا ،مریم نواز کو عدالت میں یا تحقیقاتی ادارے کو اصل وڈیو ریکارڈنگ پیش کرنا ہو گی ،فرانزک مریم نواز کو کروانی چاہیے یہ مذاق نہیںبلکہ قطری خط سے بھی زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے ۔