الیکشن ٹریبونل ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلیے دائر درخواست خارج

182

ملتان (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ سے تعلق رکھنے والے الیکشن ٹریبونل کے جج نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست خارج کردی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف ان کے مدمقابل ناکام امیدوار سردار اکرم خان ملغانی نے دھاندلی کرنے کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن میں کسی بھی سطح پر دھاندلی نہیں ہوئی‘ عذرداری کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔