ـ6غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل کو چلانے میں دلچسپی لی ہے، عبدالرزاق داؤد

168

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو چلانے میںچین ،روس اور کوریا سمیت 6غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ،پاکستان اسٹیل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لیے جلد ہی نجکاری کمیشن کی جانب سے فنانشل ایڈوائزر مقرر کیے جائیں گے ،کمیٹی کے رکن اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہاکہ اور 18ویں ترمیم کے بعدپاکستان اسٹیل سندھ حکومت کے پاس جائے گی پاکستان اسٹیل سندھ حکومت کا اثاثہ ہے اس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے بھی مشاورت کی جائے، کمیٹی نے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی دورہ کرنے کی سفارش کی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین ساجد حسین طوری کی سربراہی میں ہوا ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیدوار عبدالرزاق دائود نے کہاکہ حکومت نے تمام معاملے میں شفافیت برقرار رکھنیکے لیے نجکاری کمیشن کو پاکستان اسٹیل کے لیے فنانشل ایڈوائزری کمیٹی مقرر کرنے کی منظوری دی ہے ،اس موقع پر وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری عامر خواجہ نے کمیٹی کو بتایاکہ پاکستان اسٹیل سالانہ 20ارب خسارہ کر رہا ہے اگر پاکستان اسٹیل سمیت صرف 2اداروں کا خسارہ ختم کرکے انہیں منافع بخش بنایا جائے تو یہ36کے قریب خسارے میں چلنے والے اداروں کے اخراجات پورے کر سکتی ہے۔