نوابشاہ (سٹی رپورٹر) 25 سالہ نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ تھانہ بی سیکشن کی حدود دیہہ نصرت 90 کے گاؤں خیر محمد راہیجو کی رہائشی 25 سالہ شادی شدہ نوجوان لڑکی مسمات عائشہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او رشید میمن نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر ہم موقع پر پہنچے تو لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔