دادو کے رہائشی نے شوگر مل انتظامیہ کیخلاف پریس کلب کے سامنے عدالت لگالی

243

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی دل کے مریض شخص نے دادو شوگر مل کی انتظامیہ کیخلاف پریس کلب کے سامنے عدالت لگاکر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنا مقدمہ پیش کیا۔ امان اللہ انصاری نے بتایا کہ میں دل کا مریض ہوں اور جلد ہی بائی پاس کرانا ہے جس کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے جبکہ دادو شوگر مل پیارو اسٹیشن پر میرے گنے کی سپلائی کی مدد میں 9 لاکھ 99 ہزار 233 روز تین سال سے واجب الادا ہیں، انتظامیہ صرف رقم دینے کے دعوے کررہی ہے لیکن کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ میری رقم دلائی جائے تاکہ میں اپنا علاج کراسکوں۔