وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے 2008 سے اب تک دونوں کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات بھی طلب کرلیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن)کے قائد وازشریف کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنماں کے بطور صدر اور وزیراعظم غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے 2008 سے اب تک آصف زرداری اور نواز شریف کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات بھی طلب کرلیے اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے کیمپ آفس کے اخراجات اور سیکیورٹی پر اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، دونوں ادوار میں اراکین پارلیمنٹ کے دوروں اور بیرون ملک علاج کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اخراجات کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔