پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

567
پشاور :بی آر ٹی منصوبہ کام کے دوران وزنی لوہے کی شیٹ گاڑی پر گری پڑی ہیں
پشاور :بی آر ٹی منصوبہ کام کے دوران وزنی لوہے کی شیٹ گاڑی پر گری پڑی ہیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر جاری کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹیں پل سے ٹوٹ کر نیچے گزرتی ہوئی گاڑی پر جاگریں۔گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بھی اس منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم اب ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پشاور میں شعبہ بازار سے گزرنے والے بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں۔ لوہے کی پلیٹیں گرنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔لوہے کی پلیٹس 25 فٹ بلندی سے گریں جس کے نتیجے میں پل کے نیچے موجود بی آر ٹی کرین کو بھی نقصان پہنچا۔