نوابشاہ، بے نامی اثاثے ظاہر نا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغا

241

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف بی آر نے نوابشاہ میں بے نامی اثاثے ظاہر نا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغا کردیا، کرپشن کرکے کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدایں بنانے والوں میں کھلبلی مچ گئی، سیکڑوں افراد کی لسٹیں تیار۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدایں بنانے اور اثاثے ظاہر کرنے کی تاریخ ختم ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس ضمن میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں۔ اس فہرست میں سرکاری افسران، سیاست دان، تاجر اور صنعت کار شامل ہیں، جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کرکے بے نا می اثاثے بنائے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے کر پشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر کروڑوں روپے بے نامی اثاثے بنانے والوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ان کو نوٹس دیے جائیںگے اور ان کی جائیدایں ضبط کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نوابشاہ میں ایک اہم شخصیت کی کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد منظر عام پر آئی ہیں۔