کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب ڈویژن میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ گرمی ضلع سبی میں پڑ رہی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47، تربت 43، کوئٹہ 39، بارکھان 38 اور قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب ڈویژن کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگی۔