وفاق نے ہاتھ کھڑے کردیے، کراچی کے3اسپتال سندھ حکومت کو واپس

591

وفاق نے کراچی کے تین اسپتالوں کو چلانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو چلانے سے معذوری ظاہر کردی، وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتال جن میں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو چلانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ درکار بجٹ دستیاب نہیں، کراچی کے تین بڑے اسپتال نہیں چلاسکتے، سندھ حکومت کو موقع دیا جائے کہ وہ کراچی کے تین اسپتالوں کی واپسی کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرے۔

کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کی منتقلی کے معاملے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی کے عوام سے نیازی سرکار کو کوئی سروکار نہیں۔