اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھ بے نامی جایدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کی 8 بے نامی جایدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے شیئرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔پلاٹ نمبر 126 ای ون ، پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کے بے نامی نجی بینک کے 30،30 ملین کے شیئرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کے بے نامی پلاٹس بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کا بے نامی پلاٹ نمبر 18-2 سول لائنز کراچی بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔